پٹاخوں کی چنگاریاں گرنے سے لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی

فیصل آباد(بولونیوز) فیصل آباد میں لکڑی کے گودام میں پٹاخوں کی چنگاریاں گرنے سے آگ لگ گئی۔ جس سے قیمتی لکڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے جامعہ چشتیہ چوک میں واقع لکڑی کے گودام میں پٹاخوں کی چنگاریاں گرنے سے آگ لگ گئی اور آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت سے گودام میں پڑی قیمتی لکڑی اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کی 4 گاڑیوں نے آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔