ایم کیو ایم،رئیس مما نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا

کراچی(بولونیوز) ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس مما نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا،تفصیلات کے مطابق رئیس مما نے زبان کھول دی،،سابق گورنرعشرت العباد اورفاروق ستارکا نام بھی لے لئے،واضح رہے کہ گورنر عشرت العباد اورفاروق ستارنے اپنے فرنٹ مین کے ذریعے کورنگی کے مختلف علاقوں میں چائنہ کٹنگ کرائی،جبکہ حماد صدیقی نے کورنگی سیکٹر کے سرکاری پلاٹس پارکس اور مہران ٹاون پر تقریبا 12 سو پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کرائی،یاد رہے کہ میری کارروائیوں میں کراچی پولیس کے سب انسپکٹر علی رضا لغاری مدد کرتا رہا، کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد میں بیرون ملک فرارہوگیا، رئیس مما نے مزید بتایا کہ میں دشمن ممالک کی ایجنسوں کو حساس تنصیبات کی تصاویر بھی فراہم کرتا رہا-2010 میں مجھے فاروق سلیم حماد صدیقی ندیم نصرت اور دیگر نے کورنگی کا سیکٹرانچارچ بنوایا،2010 میں انہی کے حکم پرکورنگی سیکٹر کا ٹارگٹ کلرانچارج بنایا گیا،میری ٹیم میں دس ٹارگٹ کلر شامل تھے،دو ٹارچر سیل بھی بنارکھے تھے،2010 میں جئے سندھ کے کارکنوں پرفائرنگ کی، متعدد مارے گئے، رئیس مما کے مطابق 12 مئی 2007 کو ہماری ٹیم نے چھ افراد کو قتل کیا-حماد صیدیقی ندیم نصرت کے حکم پر بورڈ آفس پر اے این پی کے دفتر پر حملہ کیا-حملے سے اے این پی کے دوکارکنان ہلاک چار زخمی ہوئے تھے-2011 میں فرحان ملا اور حماد صدیقی کے کہنے پر آفاق احمد کے وکلا پرحملہ کیا،حملے میں حقیقی کے4 ہلاک اور1 زخمی ہوا،واضح رہے کہ 2013 میں حماد صدیقی کے کہنے پر ایم کیو ایم کے منحرف کارکنوں کو قتل کرکے لاشیں ابراہیم حیدری میں پھینک دی تھی،میرے ساتھ رعایت کی جائے مجھے غلطیاں ہوگئی-