جیکب آباد 15 پولیس،جوئے کے اڈے پر چھاپہ2جواری گرفتار

جیکب آباد(بولونیوز)15 مددگارپولیس جیکب آباد کی کاروائی، جوا پہ چھاپہ، جوا کی رقم و دیگرسامان سمیت 2 جواری گرفتار،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات برائے سماجی برائیوں کی روک تھام کو مدِنظررکھتے ہوئے 15 مددگار پولیس جیکب آباد نے گشت کے دوران تھانہ سٹی کی حدود میں گاھ پڑی کے قریب جوا پہ چھاپے کے دوران مندرجہ ذیل 2 جواریوں کو گرفتارکر لیا۔واضح رہے گرفتار جواری میں امام بخش ولد غازی جکھرانی،خیر بخش ولد دھنی بخش کھوسوشامل ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق جواریوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا سامان جوا پہ لگی رقم 7 ہزار،2عدد موبائیل فون،52 پتے تاش برآمد کرلئے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی پہ گرفتار جواریوں کے خلاف مندرجہ ذیل کیس داخل کر دیا گیا ہے-