سیہون میں سالانہ میلہ،پولیس کے بڑوں کی بیٹھک

سیہون(بولونیوز)ڈی آئی جی حیدرآباد جاوید عالم اوڈہو کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد،تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ایس ایس پی جامشورو پرویزعلی عمرانی بھی شریک،ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سیہون، ڈی ایس پی نئینگ، سمیت مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی شریک-یاد رہے کہ اجلاس میں ڈی آئی جی حیدرآباد جاوید عالم اوڈہو کو میلے کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔میلے کے موقع پر زائرین کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں-واضح رہے کہ 4500 سو سے زائد پولیس اہلکار اور رینجرز کے جوان بھی سیکیورٹی کے انتظام سنبھالیں گے-