بدین،عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس کی کارروائیاں

بدین(بولونیوز)ایس ایس پی بدین جناب عرفان علی سموں صاحب کی سخت ھدایات پرضلعے میں امن وامان کی بھتری اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے پولیس کی طرف سے کاروایاں جاری،تفصیلات کے مطابق کھوسکی پولیس نے مویشیوں کی چوری کرنے والے گروہ سے متعدد بکریاں برآمد کرکہ اوردیانتداری کا مظاھرہ کرتے ہوئے بکریاں اصل مالکان کوواپس کردی۔ذرائع کےمطابق ایس ایس پی بدین جناب عرفان علی سموں صاحب نے SHO کھوسکی اور اسٹاف کو فرض شناسی اور دیانتداری کا مظاہرہ کرنے پر شاباسی کا پیغام بھیجا ھے۔