ٹنڈوباگوپولیس کی کارروائی،2منشیات فروش گرفتار

ٹنڈوباگو(بولونیوز)ایس ایس پی بدین جناب عرفان علی سموں صاحب کی سخت ھدایات پر ضلعے بھرمیں منشیات فر و شوں کے خلاف کاروایاں جاری،تفصیلات کے مطابق ٹنڈو باگو پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پرمختلف مقامات پر چھاپے مارکر02 شراب کی بٹھیوں پرکاروائی کرکہ2 منشیات فروشوں کوگرفتارکرکہ بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کرلی۔ پولیس ذرائع کےمطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں کچی شراب برآمد ہوئی ہے-دوسری جانب سی آئی اے پولیس بدین نے خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کر کہ کچے شراب کی بٹھی پر چھاپا مار کر منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ۔ بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کہ مقدمہ درج کرلیا۔