قائد آباد تھانے کے ASI کا شہری کے گھربلاجوازچھاپہ

کراچی (بولونیوز) قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی بلال کالونی کے معزز شہری لیاقت مندوخیل نے پاسبان ہیلپ لائن کے توسط سے DIG ایسٹ کو ایک درخواست دی ھے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ قائد آباد تھانے کے افتخار اعوان نامی اے ایس آئی اور پانچ پولیس اہلکاروں کیخلاف فوری کاروائی کیجائے جنہوں نے انکے گھر پر اچانک چھاپہ مار کر ناصرف گھر کی تلاشی کے بہانے چادر اور چہار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین سے بدتمیزی کی بلکہ مذکورہ پولیس اہلکاروں نے گھر میں گھس کر تلاشی کے بہانے گھر میں چار لاکھ روپے کیش ، 6 تولہ سونا اور 2 ٹچ موبائل بھی چرالیئے ہیں ۔۔لیاقت مندوخیل نے درخواست میں بتایا ھےکہ وہ شریف و باعزت و امن پسند شہری ہے ، اسکے گھر پر اسطرح دھاوا بول کر اسکی عزت نفس مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ اسکے گھر میں چوری بھی کی گئی ہے ۔جس پر DIG ایسٹ فوری کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ بالا اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کاروائی یقینی بنائیں-