کوئٹہ،ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی

کوئٹہ(بولونیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ماہ کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں دفعہ 144 ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے پیشِ نظر لگائی گئی ہے۔ اس دوران ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی ہو گی۔