کسی پاکستانی کو امریکا کے حوالے نہیں کیا، پرویز مشرف

اسلام آباد(بولونیوز) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کسی پاکستانی کو امریکا کے حوالے کرنے سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔ بیرونِ ملک کوئی جائیداد ہے نہ کبھی کرپشن کی۔ نواز شریف نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے اوپر عائد الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کسی پاکستانی کو امریکا کے حوالے نہیں کیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے اجلاس سے ویڈیو خطاب میں پرویز مشرف نے کہا کہ ان کی بیرونِ ملک کوئی جائیداد نہیں، جو پیسہ کمایا خود کمایا۔یاد رہے کہ سابق صدر کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نواز شریف کے آدمی تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد پاکستان آؤں گا لیکن سازگار ماحول کا انتظار ہے۔