کھاتوں میں ردوبدل:اینٹی کرپشن کا جمشید ٹاؤن رجسٹرار کے آفسز پرچھاپہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اینٹی کرپشن نے جمشید ٹاؤن رجسٹرار آفس پر چھاپہ مار کر رجسٹرار ون اور ٹو کا ریکارڈ قبضہ میں‌ لے لیا گیا- چھاپے کے دوران رجسٹرار دفاتر کے افسران اور اہلکاروں سے پوچھ گچھ بھی کی گئی- چھاپے کے دوران دونوں رجسٹرار کے دفاتر سے ایک سال کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا- معلوم ہوا ہے کہ چھاپہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ کی سربراہی میں مارا گیا، چھاپے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور انسپکٹرز نے حصہ لیا- اینٹی کرپشن کو جمشید ٹاؤن کے کھاتوں ردوبدل کی شکایات موصول ہوئی تھیں