سوشل میڈیا پر خبر، ایس ایس پی سکھر نے 4 سالہ بچی 2 گھنٹوں میں بازیاب کروا دی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سوشل میڈیا پر 4 سالہ بچی زہرہ بتول کی لاپتہ ہونے کی خبر کا ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے بچی کی بازیابی کے احکامات جاری کیے جس پر پولیس کی جگہ جگہ ناکہ بندی اسنیپ چیکنگ تالاشی شروع کردی ، پولیس کی جانب سے پرانہ سکھر و گردنواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران مغوی بچی برآمد کر لی گئی اورقریشی روڈ سے تین مشتبہ افراد زیر حراست لئے گئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے- ایس ایس پی سکھر نے 2 گھنٹوں کے اندر بچی کی بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی جبکہ ورثاء نے ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی بروقت کارروائی پر ان کا شکریہ ادا کیا