سی ویو سے مطلوب اسٹریٹ کرمنلز گرفتار مسروقہ مال برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایچ او تھانہ ساحل نے کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کریمنل محمد بابر ولد محمد رفیع ، محمد فاروق ولد محمد رفیق جو کہ ڈیفنس، کلفٹن کے علاقے میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کی متعدد واردات میں ملوث تھے کو گرفتار کر کے چھینے گئے 3 عدد موبائل فون۔ 1عدد کینن کا وڈیو کیمرہ ہائی ڈیفینیشن (HD)۔ 2 عدد TT پستول بمعہ برآمد کئے- ملزمان ڈیفنس, گزری اور فرئیر تھانے کی متعدد واردات میں ملوث تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے-