کابل میں خودکش دھماکہ، 8 صحافیوں‌ سمیت 42 افراد جاں بحق

کابل (ایچ آراین‌ڈبلیو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش حملے میں 8 صحافیوں سمیت 42 افراد جاں بحق اور سیکڑوں‌ زخمی ہو گئے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ خودکش حملہ آوروں نے افغان خفیہ ادارے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا جس سے سے شدید جانی نقصان ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔