پرویز رشید کی حکومت مخالف وکیل اظہرصدیق کو دھمکیاں، دفتر سے ریکارڈ غائب

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) معروف قانون دان اظہر صدیق کے دفتر سے حکومت مخالف مقدمات کا ریکارڈ غائب کرادیا گیا- نامعلوم شخص دفتر سے حکومت مخالف مقدمات کا ریکارڈ اٹھا کر لے گیا- ڈاکودفتر سے اظہر صدیق کا لیپ ٹاپ بھی لے اڑا- اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری کردیں ، فوٹیجز میں پہلانامعلوم شخص باہر سے دفتر کی تصدیق کرتا دیکھا جاسکتا ہے ، دوسری فوٹیج میں نامعلوم شخص صرف اظہر صدیق کا لیپ ٹاپ اٹھاتا نظر آتا ہے ۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ پاناما اوررپارٹی سربراہ کیس میں پیش ہو چکے ہیں ، اظہر صدیق پنجاب میں 56کمپنیوں اور سانحہ ماڈل ٹائون میں بھی حکومت کے خلاف پیش ہورہے ہیں، اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر پرویز رشید نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ، دھکمیوں کے چند دن بعد دفتر سے حکومت مخالف مقدمات کا ریکارڈ غائب کرایا گیا،