منزل پہنچانے کے بہانے تاجر کا 20 لاکھ روپے کا کپڑا لے کر فرار ہونے والا گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کھارادر پولیس نے تاجر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے بیس لاکھ مالیت کا کپڑا لے کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار کر لیا- ملزم عامر خان تاجر کا مال رکشہ میں منزل پر پہنچانے کی آڑ میں لے کر فرار ہوگیا تھا- پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد ملزم سے تاجر کا مال برآمد کر لیا ہے- ملزم کی گرفتاری سے تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، کھارادر کی تاجر برادری نے بروقت کارروائی پر ہولیس ایکشن کی زبردست تعریف کی ، پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے-