ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی گاڑی چھیننے والا انتہائی مطلوب کار لفٹر قاتل بھی نکلا، پولیس مقابلہ میں گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اینٹی کار لفٹنگ سیل کا ڈیفینس میں پولیس مقابلہ، ایس ایس پی اے سی ایل سی سید اسد رضا نے بتایا کہ مقابلے کے دوران آنتہا ئی مطلوب ملزم گرفتارکر لیا گیا، ملزم امان اللہ 200 سے زائد گاڑیاں چرانے اور پولیس و شہریوں کے متعدد قتل میں مطلو ب تھا، ایس ایس پی نے مزید انکشاف کیا کہ ملزم طویل عرصہ تک وارداتیں کرنے کے باوجود اس سے قبل گرفتار نہیں ہوا تھا، ملزم نے ستمبر 2016 میں ںساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈاکٹر عبد العزیز پر فائرنگ کی اور 2 پولیس اہلکاروں کو بھی شہید کیا، ملزم نےفروری 2017 میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر بوٹ بیسن سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹھٹھہ کی گاڑی چھینی، اسد رضا نے مزید بتایا کہ ملزم نے 2017 ہی میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر ساوتھ سٹی اسپتال سے گاڑی چھینی، پولیس ملزم کے دیگر ساتھیوں۔کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے،