عمران خان کو ملک کا وزیرِاعظم دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

لاہور(بولونیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ اس لیے ہوں کیونکہ ملک تبدیلی چاہتا ہوں، میں پی ٹی آئی چیئرمین کو ملک کا وزیرِاعظم دیکھ رہا ہوں۔ میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔تفصیلات کے مطابق مینارِ پاکستان پر تحریکِ اںصاف کے جلسے سے خطاب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج ملک میں پانی نہیں،گیس نہیں، بجلی نہیں اور نوکری نہیں ہے۔ کوئی گورننس، کوئی پولیس، کوئی ہسپتال، کوئی روزگار نہیں ہے۔ ایک چور جاتا ہے تو دوسرا آ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن آج پاکستان کی قوم جاگ رہی ہے، پاکستانی فوج ہر محاذ پر ڈٹی ہے اور پاکستان کی عدلیہ ہر محاذ پر لڑ رہی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے، عمران خان سے بہتر مجھے سیاست میں کوئی شخص نظر نہیں آتا۔ میں انھیں ملک کا وزیرِاعظم دیکھ رہا ہوں۔ میں ان کے ساتھ ہوں کیونکہ میں ملک تبدیلی چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور والوں نے آج دل خوش کر دیا۔ آج کے کامیاب جلسے پر پی ٹی آئی قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں۔