خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی،مٹی کیساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے،شہباز شریف

لاہور(بولونیوز) شہبازشریف کا کہنا ہے خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے،ترقی کے مخالفین نے خوشحالی کی جانب بڑھتے قدم روکنے کی سازشیں کیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے عوام دشمنوں نے پاکستان کی منزل کو کھوٹا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، مٹھی بھر عناصر عام آدمی کی ترقی کی مخالفت کرتے رہے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی سیاست قوم کی خدمت اور ملکی ترقی کی سیاست ہے، رکاوٹوں کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کو معیار اوررفتارکے ساتھ آگے بڑھایا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا قوم کو مشکلات سے دو چار کرنے والوں کو عوام کی خوشحالی سے تکلیف ہے، جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا۔