امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی آفیسرتیمورپیرزادہ کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(بولونیوز) امریکی سیکنڈ سیکرٹری کی گاڑی سے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مارنے کا معاملہ، امریکی سفارتخانے کے سکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی آرکے متن میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکیورٹی آفیسرنے ایس ایچ اوسمیت دیگراہلکاروں کو دھکے دئیے، تیمور پیرزادہ نے حملہ کر کے گاڑی اور ڈرائیور کو موقع سے فرارکرانے کی کوشش کی۔ مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگردفعات شامل کی گئیں ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امریکی سفارتخانے کے سیکنڈ سیکرٹری چاڈ ریکس کی جیپ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹرسائیکل پرسواردوافراد زخمی ہوئے، امدادی ٹیموں نے دونوں زخمیوں کوفوری طورپرپمزہسپتال منتقل کیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے فوراً بعد سیکنڈ سیکرٹری نے خود کو گاڑی میں بند کر لیا۔ 15 منٹ کے بعد پولیس گاڑی کا دروازہ کھلوانے میں کامیاب ہو ئی اور سفارتکار کو گاڑی کے ساتھ تھانے منتقل کر دیا۔ بعد میں امریکی سفارتکار کو رہا کر دیا گیا، پولیس نے وزارت خارجہ کی تصدیق کے بغیر رہائی سے انکار کیا تھا۔