نوازشریف،لندن فلیٹس ریفرنس پہلے مکمل کرنا چاہتےہیں، نیب

اسلام آباد(بولونیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف،ان کی صا حبز ادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پیش ہوئے، نیب پراسکیوٹر سردار مظفرنے عدالت کو بتایا پہلے لندن فلیٹس ریفرنس کا ٹرائل مکمل کرنا چاہتے ہیں، تفتیشی افسرعمران ڈوگرکا بیان ریکارڈ کرلیں۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔ نواز شریف نے تینوں ریفرنسز میں واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ وکیل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تینوں ریفرنسز کے ٹرائل ایک ساتھ مکمل کریں، واجد ضیاء کا تینوں ریفرنسزمیں بیان ریکارڈ کریں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب پراسیکیوٹر سردارمظفرنے درخواست کی مخالف کی اورکہا جرح کرنے سے پہلے تینوں ریفرنسز میں بیان کا سوچتے، وکیل صفائی کارروائی کو بلڈوزر کرنا چاہتے ہیں۔