مبینہ انسداد پولیوویکسین سے 3 بچے جاں بحق

پشاور(بولونیوز) پشاورکے علاقے شاہین مسلم ٹاون میں مبینہ طورپرانسداد پولیو انجکشن لگانے سے تین بچے جاں بحق اورچارکی حالت غیرہوگئی۔ محکمہ صحت نے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق ، پشا و رکے علاقے شاہین مسلم ٹاون میں مبینہ طورپرتین بچے انسداد پولیو انجکشن لگانے سے جاں بحق ہوگئے۔ لواحقین کے مطابق بچوں کو گزشتہ شب پولیو سے بچاؤ کیلئے انجکشن لگایا گیا تھا، رات کو بچوں کی حالت غیرہوگئی جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہارگئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی نماز جنازہ اخون آباد میں ادا کر دی گئی۔ دوسری جانب محکمہ صحت نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ایک بچے کی پولیو ویکسین سے ہلاکت کی اطلاع ملی ہے تاہم ابھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔