نوازشریف نے ہمیں ہرموقع پربیچا،آصف زرداری

اسلام آباد(بولونیوز) آصف زرداری کا کہنا ہے نواز شریف نے ہمیں ہرموقع پر بیچا،ہم سیاست اوروہ تجارت کرتے رہے۔ انہوں نے کہا نوازشریف نے اسٹیبلشمنٹ سے لڑا کر خود ہاتھ ملالیا، اب بھگتیں، کسی صورت ہاتھ نہیں ملائیں گے۔یاد رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے سینیئر قائدین اور بااعتماد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا نواز شریف نے ہرموقع پراسٹیبلشمنٹ سے لڑا کرخود ہاتھ ملا لیا، انہوں نے مشرف کے مواخذے کا اعلان کیا تونوازشریف پیچھے ہٹ گئےاور مواخذے کیلئے شرائط عائد کر دیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نے بتایا کہ نواز شریف نے مشرف پر غداری کا مقدمہ بنایا اور یقین دلوایا کہ وہ مشرف کو جانے نہیں دیں گے مگرانہوں نے مشرف کو باہر بھجوا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اینٹ والے بیان کا فائدہ اٹھا کرنوازشریف نے راحیل شریف سے معاملات سیدھے کرنے کی کوشش کی اورسندھ میں نیب کے ذریعے کارروائیاں بھی نوازشریف کے کہنے پرہوئیں۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کو جتنا بھولا سمجھتے ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ موقع پرست ہیں، اب کسی صورت نواز شریف سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔