اسلام آباد: ڈانس پارٹی پر چھاپہ 25 لڑکے اور 22 لڑکیاں رنگے ہاتھوں گرفتار

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ بہارہ کہو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے راجہ کامران نامی شہری کے گھر پرہونے والی ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا، جہاں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد تیز میوزک پر ڈانس اور رقص و سرود میں مصروف تھی- پولیس نے عین موقع پر 47 افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں 25 لڑکے اور 22 لڑکیاں شامل ہیں، جو اپنی وضع قطع سے اونچے گھرانوں کے نظر آتے ہیں- مذکورہ افراد کی گرفتاری کے بعد ہی سے پولیس کو مختلف اہم شخصیات کے فون آنا شروع ہو گئے لیکن پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے-