صدر سے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار، قتل کی وارداتوں کا اعتراف

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ۔سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن ونگ کی صدر کے علاقے میں کا میاب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم عسکری ونگ کے 3 دہشت گرد گرفتارکر لئے گئے،ایس ایس پی جنید شیخ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں یوسف،اکبر اور معصوم شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے چندہ جمع کرنے والی رسید بکس بھی برآمد ہوئی ہیں، ملزمان نے 25 جنوری کو بوٹ بیسن کے علاقے میں فائرنگ کر کے۔محمد حسین نامی شخص کو زخمی کیا،ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے محمد حسین کی صحتیابی کے بعد ٹھیک ایک ماہ بعد 25 فروری کو اسے قتل کر دیا، ملزمان نے محمد حسین کے زندہ بچ جانے کے باوجود دوبارہ فائرنگ کر کے قتل کیوں کیا پولیس وجوہات معلوم کر رہی ہے، ملزمان چندہ۔جمع کرکے دیشت گردوں کی مالی معاونت بھی کرتے تھے، ایس ایس پی نے کہا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں کوئٹہ میں بھی قتل و اقدام قتل کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،