عمران خان اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ لاہورپہنچ گئے

لاہور(بولونیوز) مینار پاکستان پرجلسہ سے ایک روزقبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاہورپہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق مینارپاکستان پرتحریک انصاف نے جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں ہیں جبکہ مختلف شہروں سےقافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں۔جبکہ عمران خان نے مینار پاکستان جلسے کے لئے دوسرے صوبوں سے آنے والوں کو آج شام لاہور پہنچنے کی ہدایت کی تھی اور کہا کے پی، بلوچستان اور سندھ سے آنے والے لوگ آج شام مینار پاکستان پہنچ جائیں، آج رات مینار پاکستان پر تحریک انصاف کا جشن ہو گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان رات 9 بجے مینار پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ کنسرٹ میں شریک ہوں گے۔ کنسرٹ میں عطاء اللہ عیسی خیلوی، ابرار الحق ، سڑنگز اور دیگر گلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔ عمران خان کی آمد پر مینار پاکستان سے آتش بازی کا دلفریب مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔