دن رات دھرنااورکام نہ کرنا،شہبازشریف کا عمران خان پرطنز

مردان(بولونیوز) دن رات دھرنا اور کام نہ کرنا، شہبازشریف کا عمران خان پر طنز، مالم جبہ میں زمینیں دوستوں کو بانٹنے کا الزام، دوہزار اٹھارہ میں زرداری اور کپتان کو نودو گیارہ کریں گے، وزیراعلی پنجاب کی مردان میں للکار، سینیٹ الیکشن کا بھی ذکر کیا۔تفصیلات کے مطابق مردان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے شاندار استقبال پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور پشتومیں خطاب کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور صدر پہلی مرتبہ مردان آیا ہوں۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے پشاور کو برباد کر دیا ہے۔ نیازی خان کہتے تھے جنگلا بس نہیں بناؤں گا۔ اللہ نے موقع دیا تو پشاور میٹرو کو پانچ ماہ میں مکمل کردیں گے۔ نیازی خان دن رات جھوٹے بولتے ہیں اور نیازی خان کودھرنا دینے کا شوق ہے۔ نیازی کا کام دن رات دھرنا اورکام نہ کرنا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورمیں ایک نیا ٹیچنگ ہسپتال نہیں بنا، اسما بیٹی کا ٹیسٹ لاہورکی لیبارٹری سے ہوا۔ ہسپتالوں میں مفت علاج سب کا حق ہے، نیازی خان نے ایک ارب درخت لگانے کا کہا تھا۔ نیازی نے بلین درخت لگانے کے بجائے جھوٹ کے عالمی ریکارڈ بنائے۔ مالم جبا میں دوستوں کو زمینیں بانٹیں گئی۔ خان صاحب نے پورے پاکستان کوبجلی دینے کا وعدہ کیا لیکن منفی چھ میگاواٹ بجلی دی۔ اللہ نے موقع دیا توخیبرپختونخوا میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کوقائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔ 2013 میں بجلی جاتی تھی واپس نہیں آتی تھی، نوازشریف سی پیک لیکرآئے۔ دھرنے کیوجہ سے چینی صدرکا دورہ ملتوی ہوا، پاکستان کے نقصان سے بھارت کوفائدہ ہوتا ہے۔