روک سکوتوروک لوجوا،سٹہ مافیا لانڈھی میں سرگرم

کراچی(بولونیوز)شاہد بکی نے لانڈھی تھانے اورایس ایس پی کورنگی کے آفس کے قریب دھندہ کھول لیا،تفصیلات کے مطابق سٹہ بازبے لگام ایس ایس پی کورنگی ایس پی لانڈھی ڈی ایس پی لانڈھی اورایس ایچ اولانڈھی کا امتحان شروع ، یاد رہے کہ نجی ٹی وی نے اسٹنگ آپریشن کرکے جوئے سٹے کی فوٹیج حاصل کرلی عوام نے اعلی افسران سے امیدیں لگا لیں-ذرائع کےمطابق لانڈھی پولیس نے پراسرارخاموشی اختیارکرلی دھندہ دوپہرسے رات تک ہوتا ہے-تا ہم شاہد بکی نے بدنام زمانہ سٹوریا ہے طویل عرصے سے مکروہ کاروبارسے منسلک ہے،جبکہ لانڈھی تھانے کے قریب پیٹر ول پمپ والے روڈ کی گلی میں بڑی عمارت میں لاکھو روپے کا سٹہ ہورہا ہے-شاہد بکی چھکا پرچی چرخی نام کے سٹوں کا کراچی میں بادشاہ مانا جاتا ہے-یاد رہے کہ سٹوری کارندوں نے دکان سجا رکھی ہے لوگ دھندھے میں مصروف ہیں-