ایک ماہ کےلیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

اسلام آباد(بولونیوز)نیپرا نے بجلی کی قیمتیں ایک ماہ کیلئے1 روپیہ 88 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکانوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آئندہ ماہ صارفین کے بلوں پرہوگا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 15 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ نوٹیفیکیشن کےتحت 300 یونٹس بجلی استعمال کرنےوالےصارفین ریلیف سےمحروم رہیں گے۔ اس کمی کااطلاق کراچی کےشہریوں اور زرعی صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔