افغانستان،خود کش کاردھماکے میں 2 فوجی،4 شہری جاں بحق

کابل(بولونیوز) افغانستان کے صوبے ہلمند میں خود کش کار دھماکے میں 2 فوجی اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے ناد علی میں فوجی چھاؤنی کے قریب خود کش کار حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 شہریوں کے علاوہ 2 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے کے نتیجے میں دس افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں جن میں سے دو حالت کی نازک بتائی جارہی ہے۔یاد رہے کہ افغان صوبے ہلمند کے گورنر کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش بمبار نے صوبے ہلمند میں فوجی اڈے کے قریب کار کو بم سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور دو سپاہی جاں بحق اور قریب سے گزرنے والے 4 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔جبکہ حادثے میں زخمی 10 افراد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔