متحدہ پاکستان کے یوسف شاہوانی پی ایس پی میں شامل

کراچی(بولونیوز) پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور وکٹ گرادی ،رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی بھی پی ایس پی میں شامل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے ،پاک سرزمین نے متحدہ کی ایک اور وکٹ گرا دی ہے ،رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی بھی مصطفی کمال کے قافلے میں شامل ہو گئے ہیں، یوسف شاہوانی پی ایس 90 بلدیہ ٹاو¿ن سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پندرہ اپریل کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی ایک اور رکن صوبائی اسمبلی سمیتا افضال نے نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔