اورنگی ٹاؤن،نالے سے ملی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل باپ نکلا

کراچی(بولونیوز) پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں جرمن اسکول کے قریب نالے سے ملنے والے 5 سالہ بچے کی لاش کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث بچے کے باپ کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق 5 سالہ کامران کا قاتل اس کا باپ نکلا ہے۔واضح رہے کہ کامران کو جرمن اسکول کے قریب سفاک باپ نے نالے میں ڈبو کرقتل کیا، جب کہ کامران کے باپ افروزعالم نے اپنے بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم افروز عالم نے اپنے بارے میں بتایا ہے کہ میرا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے ، جس کی وجہ سے میں نے اپنے لخت جگر کو قتل کر دیاہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کامران کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ بچے کی موت پانی میں ڈوبنے سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم افروز عالم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ الزام نمبر 112/018درج کر لیا ہے ۔ پولیس کا مزید کہنا ہے ملزم کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا تاکہ مزید قانونی کارروائی کی جائے۔