گھریلوجھگڑا،2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ہنگو(بولونیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو میں خاندانی جھگڑے کے باعث 4افراد کی جان چلی گئی۔ چچا زاد بھا ئیو ں کے مابین فائرنگ میں خاندان کے2افراد زخمی بھی ہوئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خونی رشتوں میں معمولی لڑائی کا اندوہناک انجام اس وقت ہوا جب چچا زاد بھائیوں میں تلخ کلامی کے دوران نوبت ہاتھا پائی کے بعد فا ئرنگ تک پہنچ گئی جس کی زد میں آ کر 2 خواتین سمیت 4 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔