کیا یہ حکومت کے کام نہیں،جوہمیں کرنے پڑرہے ہیں،چیف جسٹس

لاہور(بولونیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکا کہنا ہے حکومت کے کام ہمیں کرنے پڑرہے ہیں، خاموش کبھی بیٹھا ہوں نہ بیٹھوں گا، پہلی بار کسی نے بارمیں میری تصویرلگائی، عزت افزائی کا مشکور ہوں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی تصاویر دیکھ کر ساری رات نہیں سو پایا، وہ بھی ہماری طرح انسان ہیں، جن کو اپنی ذات کا نہیں پتہ انکی رکھوالی کون کرے گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے کہا میں آپ کے کسی کنڈکٹ کا دین نہیں دے سکتا، دعا کریں اللہ مجھے صحت تندرستی دے، اپنے ہر دوست سے کہا ہے کہ اپنے طور پر گروپس کی شکل میں کوئی لاء ریفامز تیار کریں، اکیلا آدمی کچھ بھی نہیں کر سکتا، بار کو میرا ساتھ دینا ہو گا۔