ایوب گوٹھ سے تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی(بولونیوز)ایوب گوٹھ چوکی کی حدود شاد باغ چوک سے تین رکنی ڈکیت گینگ پکڑا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈکیت گینگ سے تین پستول اورنقدی پولیس نے تحویل میں لے لی،پولیس ذرائع کے مطابق ملنے والے اسلحہ میں دو ٹی ٹی اور ایک نائن ایم ایم شامل ہیں،واضح رہے کہ ملزمان کی شناخت عبدالستارولدعتبارامیر گل ولد اللّه یاراورعبدالستار ولد عطا محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں-