سپریم کورٹ،15 روزمیں آئل ٹینکرزذوالفقارآباد منتقل کرنے کی ہدایت

کراچی(بولونیوز) سپریم کورٹ نے 15 روز میں تمام آئل ٹینکرزشیریں جناح کالونی سے ذوالفقارآباد منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شیریں جناح کالونی میں آئل ٹینکرزکھڑے کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس پر عدالت نے آئل ٹینکرز کے شہر میں داخل ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔دوران سماعت کے ایم سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل مکمل بن چکا لیکن آئل ٹینکرز مالکان ذوالفقارآباد جانے کو تیار نہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس گلزارنے کہا کہ آئل ٹینکرزکو پولیس کے ذریعے اٹھاکرشہر سےباہرپھینکیں،اگریہ کام نہیں کرنا چاہتے تو آئل کمپنیاں انہیں آئل دینا بند کریں، اب ہمارے پاس چین کا آپشن موجود ہے، حکومت پاکستان کو کہتے ہیں کہ آئل ٹینکرز کے لیے چین سے بات کرے، شہر میں آئل ٹینکرز کو داخل نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ عدالت نےکہا کہ حکومت کو چین سے آئل ٹینکرز کے ٹھیکے کی ہدایت کر دیتے ہیں، اب ہر چیز چین کو دو یہی آپشن ہے۔