زرداری نیازی گٹھ جوڑکرسی کیلئے ہے، شہبازشریف

لاہور(بولونیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ زرداری نیازی گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ کرسی کیلئے ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کام سےعوام کے دلوں میں جگہ بنائی، ہماری خدمت، ہماری محنت اور ہمارے کام خود بولتے ہیں، سیاسی مخالفین صرف جھوٹ بولتے رہے، انہوں نے اپنے صوبوں کےعوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ بہتان تراشیاں کرنے والے اس دکھی قوم پر رحم کریں، کے پی کے اورسندھ کوکھنڈر بنانے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے۔یاد رہے کہ شہبازشریف نے اپنے بیان میں عمران خان اور آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور نیازی ایک ہوچکے ہیں، ان کا گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ کرسی کیلئے ہے۔