شوکت خانم کوامریکی جوائنٹ کمیشن نے معتبرقراردے دیا،عمران خان

اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم کوامریکی جوائنٹ کمیشن نے معتبرقراردے دیا، ایس کےایم سی ایچ کی ٹیم نےسنگ میل حاصل کرنےکیلئےمحنت کی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج میری زندگی کاسب سےزیادہ خوشی اوراطمینان کادن ہے، شوکت خانم کوامریکی جوائنٹ کمیشن نے معتبرقراردیدیا، کئی روز تک مکمل جانچ پڑتال کے بعد عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا کہ شوکت خانم بین الاقوامی معیار کی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا ایس کےایم سی ایچ کی پوری ٹیم کومبارکبادپیش کرتاہوں، ایس کےایم سی ایچ کی ٹیم نےسنگ میل حاصل کرنے کیلئے محنت کی، ایس کےایم سی ایچ کےڈاکٹرز،نرسز،اسٹاف کاشکریہ اداکرتاہوں، جنہوں نے ثابت کیا کہ پاکستانی عزم سےعالمی معیارکےادارے بنا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خوشی کی بات تو یہ ہے کہ شوکت خانم اپنے75 فیصد مریضوں کو مفت علاج فراہم کرتا ہے۔ صاحب ثروت اور غریب ترین مریضوں کو بلاامتیاز عالمی معیار کے علاج کی فراہمی شوکت خانم ہی کا طرہ امتیاز ہے۔