ن لیگ نے کام کےذریعےعوام کےدلوں میں جگہ بنائی‘ شہبازشریف

لاہور(بولونیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کام کے ذریعےعوام کے دلوں میں جگہ بنائی، ہماری خدمت، محنت اورکام خود بولتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین صرف جھوٹ بولتے رہے، مخالفین نے اپنے صوبوں کےعوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بہتان تراشیاں کرنے والےاس دکھی قوم پررحم کریں، خیبرپختونخواہ، سندھ کوکھنڈربنانے والےعوام میں کس منہ سے جائیں گے۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ زرداری اورنیازی ایک ہوچکے ہیں، ان کا گٹھ جوڑعوام کی خدمت کے لیے نہیں بلکہ کرسی کے لیے ہے، عوام باشعورہوچکے ہیں اوروہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوروزقبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کےجذبے سےعاری ہیں، دونوں نے خیبرپختونخوااور سندھ میں عوام کے لیےکچھ نہیں کیا۔واضح رہے کہ رواں ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ باشعورعوام خدمت،امانت،دیانت کی سیاست کرنے والوں کوووٹ دیں گے۔