ایف پی سی سی آئی کی مفتاح اسماعیل کو وزارت خزانہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد

کرا چی ( بولو نیوز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر غضنفر بلور اور سنیئر نا ئب صدر سید مظہر علی نا صر نے مفتا ح اسمعیل کو وفا قی وزیر برا ئے فنا نس ، ریو نیو ، شما ریا ت اور معا شی افیئر بننے پر مبا رکبا دپیش کیں ۔ انہوں نے کہاکہ مفتا ح اسمعیل فنا نس اور معا شی ڈپلو میسی کے ماہر ہیں اور حکومت کا انہیں وفا قی وزیر بنانے کا فیصلہ با لکل درست ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے Office Bearers نے با قی تما م وزراء کو بھی مبا رکبا د پیش کی اور ان کی unconditional خدمات کو سراہا جو انہوں نے اپنی متعلقہ فیلڈ میں انجام دے رہے ہیں ۔ ایف پی سی سی آئی نے امید ظا ہر کی کہ نئے وزراء اس فیصلے سے اعتماد اور محنت سے ملک کی خدمات کر یں گے ۔ انہوں نے مز ید کہاکہ مو جو دہ معا شی حالا ت میں مستقل فنا نس منسٹر کا تقر ر وقت کی ضرورت ہے۔