واہگہ بارڈر پر فلیگ پریڈ کی تقریب، کرکٹ اسٹار نے محفل لوٹ لی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو)  واہگہ بارڈر پر فلیگ پریڈ کی تقریب منعقد کی گئی، فلیگ مارچ پریڈ میں قومی کرکٹ ٹیم نے بھی شرکت کی۔ فلیگ مارچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حسن علی نے روایتی انداز میں جشن منایا۔ انہوں نے پاک بھارت بارڈر گیٹ کےقریب پہنچ کر اپنا ٹریڈ مارک جنریٹر انداز پیش کیا جس سے تقریب میں موجود عوام اور شائقین مزید پر جوش ہوگئے اور خوب محظوظ ہوئے۔ حسن علی اپنا انداز پیش کرنے کے بعد واپس اپنے اسٹینڈ میں پہنچ گئے جہاں ٹیم کے دیگر کھلاڑی سرفراز احمد ، فہیم اشرف، راحت علی موجود تھے۔