آئی سی سی ورلڈ کپT-20 ایشیا “A” ریجن کوالیفائرز ٹورنامنٹ کویت میں‌ ہوگا

کویت (محمد عرفان شفیق) آئی سی سی ورلڈ کپT-20 ایشیا “A” ریجن کوالیفائرز ٹورنامنٹ اپریل سے 27اپریل تک کویت میں کھیلا جائیگا جس میں متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب، بحرین، قطر اور مالدیپ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کی تمام ٹیمیں کویت پہنچ چکی ہیں، جسکے بعد آج سے صلیبیہ اورد وحہ کرکٹ گراوٗنڈز میں پریکٹس کا آغاز ہو جائیگا۔ آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 میں آسٹریلیا میں منعقد ہو گا۔ کویت کی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کوچ معروف بیٹسمین ہرشل گبز کی زیر نگرانی کافی محنت کر رہی ہے اور جیت کے لیے پر امیدہیں۔