کراچی میں رہائشی اور کمرشل پروجیکٹ مشترکہ طور پر کام کرنے کا معاہدہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مقامی ہوٹل میں A&Iگروپ کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں A&Iگروپ لاکھانی گروپ اور ڈونوب ہومز نے آئندہ کراچی میں بہتر رہائشی منصوبہ بندی کا عزم کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کیئے ۔ منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق چیف سی پی ایل سی احمد چنائے ، ممبر قومی عبدالوسیم ،ریٹائرڈ برگیڈیئر فروغ کے علاوہ دیگر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تینوں گروپوں کا مشترکہ طور پر کام کرنے کا فیصلہ خوش آئین ہے اور اس کے زریعے سے ریئل اسٹیٹ میں مثبت بہتری آئے گی اے اینڈ آئی نے ماضی میں عوامی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے کامیاب پروجیکٹ متعارف کرئے ہیں جس کو عوم نے بھر پور انداز میں سراہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ اے اینڈ آئی گروپ مستقبل میں بھی دونوں گروپوں کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر عوام کو سستی اور معیاری رہائشی منصوبہ بندی فراہم کریں گے جبکہ لاکھانی بلڈر کے چیئرمین یسین لاکھانی نے کہا کہ کراچی میں نئے پروجیکٹس متعارف کرانا اور بہتر سہولیات فراہم کرنا ہی ہماری اولین ترجیح ہے تاہم تینوں گروپوں کے رہنماؤں نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ ہماری کوششوں کی بدولت متوسط طبقے کے لوگوں کو بھی معیاری اور سستی رہائش میسر ہو سکے گی واضع رہے کہ A&Iہومز اس سے قبل بھی اپنے بہتر معیار کی بدولت عوام کے دلوں میں اپنے بھروسے کو قائم رکھتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں کامیاب پراجیکٹ متعارف کرا چکا ہے تاہم گلشن معمار میں اے اینڈ آئی ریزیڈنسی اینڈ مال کے نام سے پراجیکٹ تیا رکیا جارہا ہے جس کی پری لانچنگ موجودہ تقریب میں ہی کردی گئی ہے تاہم گلشن معمار کی 7لاکھ سے زائد عوام کے لیے یہ بہترین تحفہ ہوگا جہاں رہائشی اور کمرشل سہولیات ایک ساتھ میسر ہوگی جس میں ملٹی نیشنل فوڈ کوڈ ، سپر اسٹور ، اور برانڈڈ شاپ متعارف کرائی گئی ہیں۔ A&Iگروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران عارف نے کہا کہ تینوں گروپوں کا مشترکہ طور پر کام کرنا عوام کو معیاری اور بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے A&Iکا منشور واضع ہے کہ گھر اپنا ہی اچھا ہوتا ہے جبکہ اے اینڈ آئی گرتوپ کے ڈائریکٹر محمد عدنان نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ نے کراچی کو دوسرے ممالک کے کامیاب ترین شہروں کی فہرست میں لاکر کھڑا کردیا ہے تاہم آج شہر کراچی دوسرے شہروں کے مد مقابل ہے مستقبل میں رئیل اسٹیٹ مزید بہتری آنے کے امکانات ہے تاہم اے اینڈ آئی گروپ کے مکمل شدہ پروجیکٹ نے بھی کراچی کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔