سرجانی پولیس کی سر پرستی میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی کھلے عام فروخت

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سرجانی پولیس کی سر پرستی میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی کھلے عام فروخت جاری ہے ، علاقے میں قائم غیر قانونی پیڑول ایجنسیوں سے ہفتے کی بنیاد پر بھتہ لیا جاتا ہے ،جو کہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ، تفصیلات کے مطابق سرجانی پولیس نے ایک بار پھر سے ایرانی پیٹرول ،ڈیزل فروخت کرنے والوں کی مکمل سرپرستی شروع کر دی ہے ،زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرجانی تھانے کی حدود سیکٹر ایل ون میں مدینہ پکوان کی دوکان کے مالک نے پولیس کی سرپرستی میں غیر قانونی ایرانی پیٹرول کی ایجنسی قائم کر رکھی ہے ، ،جہاں پر حب کے علاقے سے اسمگل ہونے والاایرانی پیٹرول ہزارو لیٹر کی تعداد میں ڈمپ کیا جانے کے ساتھ فیوئل مشین کے زریعے فروخت بھی کیا جارہا ہے ،غیر معیاری پیٹرول جو کہ موٹر سائیکلوں کے لئے انتہائی نقصان دے ہے ، زرائع کا کہنا ہے کہ غیرقانونی پیٹرول فروخت کرنے والوں کو سرجانی تھانے کی اسپیشل پارٹی انچارج شاہد کی مکمل سرپرستی حاصل ہے ، زرائع کا کہنا تھا کہ فی ایرانی پیٹرول ،ڈیزل کی ایجنسی سے ہفتے کی بنیاد پر پانچ ہزار روپے رشوت کے عوض لئے جاتے ہیں ،واضع رہے کہ ماضی میں بھی غیر قانونی ایرانی پیٹرول ، ڈیزل کی ایجنسیوں میں خفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کئی قیمتی جانے بھی ضائع ہو چکی ہے ، سرجانی میں قائم غیر قانونی ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ۔