نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 18برس کے ہو گئے

لاہور(بولونیوز) کرکٹرشاہین شاہ آفریدی 6 اپریل 2000 کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، گزشتہ روز 18 برس کے ہوگئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہین آفریدی نئی صدی میں پیدا ہونیوالے پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل کرکٹراور78ویں ٹی 20 کھلاڑی ہیں۔یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو ان کی عمدہ کارکردگی کے سبب نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ٹی 20 کیپ دی گئی تھی۔