فٹنس ٹیسٹ کیلئے 25 متوقع کرکٹرز کا اعلان آج کیا جائیگا

لاہور(بولونیوز) آئرلینڈ اورانگلینڈ کیخلاف سیریزکیلئے قومی کرکٹرزکے فٹنس ٹیسٹ 9 اور10اپریل کونیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں ہوں گے، فٹنس ٹیسٹ کیلئے 25 متوقع کرکٹرز کا اعلان آج کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق ٹی 20کا ہنگامہ ختم ہونے کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ کی باری آگئی ہے، قومی ٹیم آئندہ ماہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ بڑے مقابلوں سے پہلے شاہینوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا، قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 9اور10 اپریل کونیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں ہوں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرین کیپس 11 سے 15 مئی تک آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کھیلیں گے۔ اس کے بعد سرفراز الیون 24 مئی سے انگلینڈ کے ساتھ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔