محبت میں ناکامی،بھارتی دوشیزہ نےخود کشی کرلی

نئی دلی(بولونیوز) مہاراشٹرا کی نیشادیوی نے محبت میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کی ویڈیوبنا کراپنے سنگدل عاشق کو بھیج دی۔تفصیلات کے مطابق مہاراشٹرا کے قصبے روہینی کی رہائشی نیشا دیوی نے محبت میں ناکام ہونے کے بعد خود کشی کرلی اوراپنی خودسوزی کے لمحات بھی موبائل کے ذریعے محفوظ کرکے اپنے محبوب کوبھیج دیئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشا دیوی داس نامی لڑکی کونکھل بورکرنامی نوجوان سے محبت تھی، اورنکھل نے اسے شادی کے خواب بھی دکھا رکھے تھے تاہم سنگدل محبوب نے نیشا کی محبت کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور بعد میں شادی سے مکر گیا جس پر لڑکی نے اپنی شادی سے 10 روز قبل ہی اپنے موبائل کیمرے کے سامنے بیٹھ کرزہرپی لیا اورویڈیو اپنے محبوب نکھل کے موبائل پربھیج دی۔واضح رہے کہ نیشا کے بھائی کے مطابق بہن کی تشویشناک حالت دیکھ کراسے اسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور جب نیشا کے موبائل میں محفوظ ویڈیو دیکھی تو سارا معاملہ سامنے آگیا۔ نیشا کے بھائی نے مطالبہ کیا ہے کہ میری بہن کی موت کا ذمہ دار نکھل ہے جس نے ناصرف نیشا کا غلط استعمال کیا بلکہ اسے موت کے منہ میں دھکیل دیا۔