لواحقین کا احتجاج رنگ لے آیا،لاپتہ ہونیوالا بچہ گھرپہنچ گیا

کراچی(بولونیوز) کراچی کے علاقے برنس روڈ پردس سالہ عثمان گزشتہ روز مدرسے گیا اورپھرواپس نہ لوٹا۔ کئی گھنٹوں تک رابطہ نہ ہوا تو اہل خانہ میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔ پراسرار طورپرگمشدہ ہونے والا بچہ آج الالصبح گھر آگیا۔تفصیلات کے مطابق اہل خانہ کے مطابق عثمان کو نامعلوم شخص گھر کے قریب چھوڑ کر گیا جو کسی سے ملاقات کئے بغیر چلا گیا، بچے پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بچے کی گمشدگی کے خلاف احتجاج کیا، برنس روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک ٹریفک کے لئے بند کر دی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ایم کیو ایم کے رہنما کامران ٹیسوری اور پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان برنس روڈ پہنچے۔ وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے معاملے پر نوٹس لیا۔ اہل خانہ نے اعلی حکام سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔