ملتان میں سیزنل انفلوئنزا سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی

ملتان(بولونیوز) ملتان میں سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی جبکہ گزشتہ روز13 نئے مریض داخل ہونے سے نشتراسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 32 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک روزمیں انفولئنزا کے 13 مریض نشتراسپتال میں داخل ہونے سے تعداد 32 ہوگئی ہے جن میں سے 28 مریض آئسولیشن وارڈ جبکہ 4 آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔ نشتراسپتال میں زیرعلاج مریضوں میں 11 میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 19 مریضوں کی رپورٹس تاحال آنا ابھی باقی ہے۔ گزشتہ 4 ہفتوں میں نشتر اسپتال میں 162 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔