شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

کراچی(بولونیوز) شاہ لطیف ٹاؤن میں انکاؤنٹراسپیشلسٹ راؤانوارکا ایکشن، 4 دہشتگردوں کومقابلے کے بعد مارنے کا دعویٰ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیرراؤانوارکی سربراہی میں پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پرشاہ لطیف ٹاؤن میں دہشتگردوں کی کمین گاہ پر چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 دہشتگرد مارے گئے جن میں سے 2 کی شناخت مولوی اسحاق اور نذر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نظر محمد کالعدم دہشتگرد تنظیم کے سربراہ حکیم اللہ محسود کا گارڈ جبکہ مولوی اسحاق لشکر جھنگوی کا کمانڈر اور مہران بیس اور ایئرپورٹ حملوں کا سہولت کار تھا۔ ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق مارے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔