جیکب آباد پولیس کی کارروائی،523 لیٹرشراب برآمد،ملزمان گرفتار

جیکب آباد(بولونیوز) انچارج 15 مددگار کی کاروائیاں، شراب کے اڈوں پہ چھاپے، 523 لیٹر دیسی شراب برآمد، غیر قانونی اسلحہ سمیت 3 ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد جناب سرفراز نواز شیخ کی ہدایات برائے مشیات / شراب کی روک تھام کو مدِنظر رکھتے ہوئے انچارج15 مددگار سید زوار شاہ بمعہ اسٹاف کی شراب بیچنے والے ملزمان کے خلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں،واضح رہے کہ گزشتہ رات انچارج 15 مددگار بمعہ اسٹاف نے دیسی شراب بیچنے والے ملزم صدیق لھر کے اڈے پہ پولیس کاروائی کے دوران 3 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لیا جبکہ ایک ملزم اسلام دین ولد گاہی خان بلیدی اندھیرے کا فائدہ لیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ جبکہ آج انچارج 15 مددگار سید زوار علی شاہ بمعہ اسٹاف نے تھانہ سول لائین کی حدود بابو محلہ میں عبد الرشید رند کی دیسی شراب کی بھٹی پہ پولیس چھاپے کے دوران مندرجہ ذیل 3 ملزمان کو 3 ڈرم ، 4 گیلن(ٹوٹل 520 لیٹر) دیسی شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن پہ حدود آرڈیننس اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں۔کامیاب پولیس کاروائیوں پر جناب ڈی آئی جی لاڑکانہ اور جناب ایس ایس پی جیکب آباد کی جانب سے انچارج 15 مددگار بمعہ پولیس ٹیم کے لئے شاباس اور تعریفی سرٹیفیکیٹ کا اعلان۔